پاک چین اقتصادی راہ داری (سی پیک) منصوبے کے تحت پاکستانیوں کے لیے 1100نوکریاں کا اعلان کر دیا گیا۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق یہ نئی نوکریاں شنگھائی الیکٹرک کی طرف سے شروع کیے گئے, منصوبے میں نکلی ہیں جن کا اعلان سی پیک اتھارٹی کے چیئرپرسن لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ کے ذریعے کیا۔
جنرل عاصم سلیم باجوہ نے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ”شنگھائی الیکٹرک کی طرف سے تھر بلاک 1میں حالیہ شروع کیے گئے , ; سی پیک منصوبے میں 1100سے زائد نوکریوں کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ یہ نوکریاں مختلف کیٹیگریز میں ہیں. جن پر تعیناتی کے لیے تعلیم اور تجربے کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے, مقامی لوگوں کو ترجیح دی جائے گی۔ “ رپورٹ کے مطابق سی پیک منصوبے کے تحت پاکستان میں اس سے پہلے 60ہزار نئی نوکریاں پیدا ہو چکی ہیں۔
جنرل عاصم سلیم باجوہ نے قبل ازیں سی پیک میں نکلنے والی نوکریوں کے متعلق غلط اطلاعات کے متعلق بھی ایک ٹویٹ میں بتایا اور لوگوں سے کہا کہ , وہ سی پیک میں ملازمتوں کے حوالے سے ویب سائٹ cpecauthority.gov.pk پر تصدیق کر لیا کریں۔ اسی ویب سائٹ کے ذریعے; ہی سی پیک منصوبوں میں نکلنے والی ملازمتوں کے لیے درخواست دی جا سکتی ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.