بی آر ٹی منصوبہ نامکمل ہی نہیں بلکہ ۔۔۔پشاوربس ریپڈ ٹرانسپورٹ کے افتتاح پر پیپلز پارٹی نے بھی زبان کھولتے ہوئے سنگین الزام عائد کردیا.........
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماسینیٹر عاجز دھامرا نے پشاور بس ریپڈٹرانسپورٹ کے مکمل ہونے کو ڈھونگ اور افتتاح کو دھوکہ قرار دیتےہوئے کہا کہ, پی ٹی آئی کی نالائق حکومت بی آرٹی کا افتتاح کر کے اپنی نا اہلی اور نالائقی پر پردہ پوشی کرنا چاہتی ہے، ایک نامکمل سلیکٹڈ وزیراعظم ایک نامکمل منصوبے کا افتتاح کررہے ہیں، پی ٹی آئی یا تو دوسروں کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگا رہے ہیں., یا تو پھر نامکمل منصوبوں کا افتتاح کر کے ; عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹر عاجز دھامرا نے کہا کہ کے پی کی گورنمنٹ سٹے آرڈر کے پیچھے چھپ کر بی آرٹی کی کرپشن چھپانے کی کوشش کررہی ہے، اگر یہ منصوبہ اتنا با اعتماد اور کرپشن سے پاک ہے تو سٹے آرڈر ختم ہونے کے بعد اس کی رپورٹ سے واضح ہوجائے گا کہ, بی آرٹی منصوبے سے کس کس نے فائدہ اٹھایا ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ 2017سے شروع ہونے والا یہ پروجیکٹ ابھی تک پایہ تکمیل تک نہیں پہنچا جبکہ , اربوں روپے کرپشن کی نظر ہوچکے ہیں ، بی آر ٹی کے پروجیکٹ کے پیچھے 7ارب روپے کے کک بیکس وصول کئے جانے کی اطلاعات ہیں مگر ملک کے آزاد اداروں نے اس پر آنکھیں بند کررکھی ہے۔ سینیٹر عاجز دھامرا نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم بی آرٹی کا افتتاح نہیں بلکہ بی آرٹی کے مخصوص حصہ کا افتتاح کر کے یوم نجات منانے کی کوشش کررہے ہیں ،ترقی اور تبدیلی کے دعویٰ کرنے والے خواب خرگوش سے باہر نکلیں اور; عوام کو حقیقت سے آشنا کریں کہ بی آر ٹی منصوبے کا ٹھیکہ کس وفاقی وزیر نے اپنے کس فرنٹ مین کو دلوایا ہے؟۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.