کراچی کے علاقے منظور کالونی میں 2 سگے بھائی بارش کے پانی میں بہہ کر نالے میں جاگرے جن میں سے ایک لاش کو نکال لیا گیا , جب کہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔ منظور کالونی ہل ٹان کے رہائشی 2 بھائی جمعرات ;کے روز بارش کے پانی میں بہہ کر اعظم بستی کے نالے میں گرکر لاپتہ ہوگئے۔
, تیمور اور بلال کے ماموں سجاد نے بتایا کہ دونوں بھائی کام سے واپس آرہے تھے کہ نالے کی دیوار نہ ہونے کی وجہ سے اس میں گرگئے، انہوں نے مدد کے لیے مختلف اداروں کو فون کیا تاہم کوئی نہیں آیا۔ گزشتہ روز علاقہ ; مکینوں کی مدد سے تیمور کی لاش نکال لی گئی تاہم بلال کی تلاش جاری ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ, دونوں کے والد کا انتقال ہوچکا ہے,. جب کہ دونوں گھر کے واحد کفیل ; تھے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.