”ہم اکتوبر میں پاکستان جانے کیلئے پرامید ہیں“ انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم کے منیجر نے خوشخبری سنا دی.............
زمبابوے کی کرکٹ ٹیم نے اکتوبر میں دورہ پاکستان کی امید ظاہر کر دی ہے, اور ٹیم منجیر ڈارلنگٹن ماجونگا کا کہنا ہے کہ , اس ضمن میں حکومت ;کی منظوری درکار ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق زمبابوے کرکٹ ٹیم کے منیجر ڈارلنگٹن ماجونگا نے ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ, ہم اپنے انٹرنیشنل سیزن کو محفوظ بنانے کیلئے پرامید ہیں اور اس ضمن میں حکومت کی منظوری کے بعد پاکستان کا دور ہ کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ہم افغانستان کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر میچز کھیلنے کے بعد بین الاقوامی دورہ کریں گے، اکتوبر میں پاکستان ; میں ہونے والی سیریز میں تین ٹی 20 اور ایک ون ڈے میچ کھیلا جائے گا۔
ڈرالنگٹن کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی صورت حال کی وجہ سے حکومت نے افغانستان کے خلاف ہونے والی سیریز کو منسوخ کردیا تھا ;مگر اب امکان ہے کہ اکتوبر میں میچز کا انعقاد کیا جائے گا۔ حکومت نے کورونا اور ماحولیات کے حوالے سے بہت سخت پالیسی اپنائی ہوئی ہے، ہم نے درخواست کی ہے کہ, اس قسم کی شرائط کو ختم کردیا جائے , وگرنہ آئندہ برس کوئی بھی ٹیم زمبابوے آ کر کھیلنے پر راضی نہیں ہوگی اور نہ ہم ورلڈکپ کیلئے; کوالیفائی کر سکیں گے۔
ڈارلنگٹن نے مزید کہا کہ زمبابوے کرکٹ بورڈ کو اکتوبر میں دورے کی پوری امید ہے مگر اس کا حتمی فیصلہ حکومت کو ہی کرنا ہوگا، افغانستان کے خلاف ہونے والی سیریز میں اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آیا ; تو پاکستان کے دورے کے امکانات مزید روشن ہوجائیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے اکتوبر میں جنوبی افریقہ کا دورہ شیڈول کیا ہوا ہے مگر امکان ہے کہ, پروٹیز کھلاڑی انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کا حصہ بن جائیں; جس کے باعث یہ دورہ ملتوی ہوسکتا ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.