میل آن لائن کے مطابق میگھن مارکل شہزادہ ہیری سے شادی سے قبل تو اپنی مرضی کے مطابق جو چاہے کھا سکتی تھیں تاہم شاہی خاندان کا حصہ بننے کے بعد انہیں یہ آزادی حاصل نہیں رہی اور ان کے لہسن اور مچھلی سمیت دیگر کئی اشیاء کھانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے
لہسن ایک ایسی سبزی ہے جو ہر گھرانے میں استعمال کی جاتی ہے
اور باقاعدگی سے کھانوں میں اس چیز کو ملایا جاتا ہے مگر یہ سبزی شاہی خاندان کے کھانوں میں قطعاً استعمال نہیں کی جاتی اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ ملکہ کو سخت ناپسند ہے انہوں نے باورچیوں کو خاص ہدایت کر رکھی ہے کہ لہسن کو کچن سے ہی دور رکھا جائے
شہزادی میگھن کو مچھلی اور دیگر چیزوں سے روکے جانے کی وجہ فوڈپوائزننگ کا خدشہ ہے اور لہسن کے برعکس یہ پابندی دوران سفر لاگو ہوتی ہے۔ملکہ برطانیہ لہسن کو اس لئے ناپسند کرتی ہیں کیونکہ اسے کھانے سے منہ سے بدبو آتی ہے جو دوسروں کو سخت ناگوار گزرتی ہے
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.