نواز شریف کی بیماری کے متعلق اِن دو لوگوں سے بہتر کوئی نہیں جانتا۔۔۔۔عظمیٰ بخاری نے ایسے نام لے دیئے کہ ہر کوئی حیران رہ جائے گا...............
پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نےکہاہےکہ, ڈاکٹریاسمین راشد کی مثال کھسانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے ; یاسمین راشد نے خود کئی , مرتبہ نوازشریف کی رپورٹس چیک کی ، پاکستان میں یاسمین راشد اور ڈاکٹر فیصل سے بہتر نوازشریف کی بیماری کے متعلق کوئی نہیں جانتا تھا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ , یاسمین راشد کی مثال کھسانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے ،یاسمین راشد نے خود کئی مرتبہ نوازشریف کی رپورٹس چیک کی، پاکستان میں یاسمین راشد اور ڈاکٹر فیصل سے بہتر نوازشریف کی بیماری کے متعلق کوئی نہیں جانتا تھا۔انہوں نے کہا کہ , یاسمین راشد نوازشریف کی بیماری سے متعلق کل درست فرمارہی تھی یا آج؟ محترمہ آپ کی پریس کانفرنسز کا ریکارڈ آج بھی محفوظ ہے ،یاسمین راشد نے; اپنی ڈاکٹری کی ڈگری بھی مشکوک کردی ہے ،یاسمین راشد کو اتنی بڑی نالائقی کے بعد فوری عہدے سے مستعفی ہو جانا چاہیے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ, اتنے یوٹرن اور غلط بیانی مناسب نہیں ہوتی، آپ لوگوں میں بددیانتی ،جھوٹ اورفساد پھیلانے کامادہ; کوٹ کوٹ کےبھراہوا ہے، آپ کی کارکردگی پر آپ کی اپنی حکومت ہی سوال اٹھارہی ہے ، آپ کی اب یہ ڈرامے بازی زیادہ دیر نہیں چلنے والی۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاتھا کہ انسانی ہمدردی کے تحت نوازشریف کو علاج کیلئے باہر بھیجا گیا، نوازشریف کے علاج پر (ن)لیگ نے تماشہ بنارکھاہے، نوازشریف کی بیماریوں کی تشخیص اورعلاج بھی شروع کردیاتھا،نوازشریف کی شروع سے باہرجانے کی نیت تھی، نوازشریف نے کہاتھاوہ اپنے ذاتی معالج سے مشورہ کریں گے،نوازشریف کامطالبہ تھابیرون ملک جاکرعلاج کراناچاہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ , نوازشریف کو; آغاخان ہسپتال سے بھی علاج کی پیشکش کی تھی، نوازشریف نے آغاخان ہسپتال سے علاج کی پیشکش مستردکردی، نواز شریف نے کہاشریف سٹی ہسپتال میں علاج کراناچاہتے ہیں، شریف سٹی ہسپتال کے بعدانہوں نے بیرون ملک علاج کافیصلہ کیا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.