پورے ملک میں پارٹی کو منظم کرنے کے لئے تحریک انصاف کیا کر رہی ہے؟شاہ محمود قریشی نےمخالف جماعتوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی.........
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ , پاکستان تحریک انصاف کو پورے ملک میں وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق منظم کر رہے ہیں , اور پی ٹی آئی منشور کی روشنی ; میں حکمت عملی پر عمل جاری ہے۔
نجی ٹی وی کےمطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت پاکستان تحریک انصاف مصالحتی کمیٹی کااجلاس ہوا،اجلاس میں وفاقی وزیر شفقت محمود،علی امین گنڈا پور، ڈپٹی سپیکر قاسم سوری اور سیکریٹری ; جنرل تحریک انصاف ارشد داد نے شرکت کی، اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ اور قیادت کے مابین روابط کو موثر بنانے کی; حکمت عملی پر گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ, وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کی روشنی میں پی ٹی آئی کو ملک بھر میں منظم کر رہے ہیں، پی ٹی آئی کی منشور کی روشنی میں جماعتی و ; حکومتی سطح پر ; جامع حکمت عملی اختیار کی گئی ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.