8 نوجوانوں کی 45 سالہ خاتون کو اغوا کرکے اجتماعی آبرو ریزی، پھر 10 دن بعد ایسا کام کردیا کہ ہنگامہ برپا ہوگیا.......
بھارتی ریاست بہار میں 8 نوجوانوں نے 45 سالہ خاتون کو اغوا کرکے اجتماعی آبرو ریزی کردی اور پھر واردات کے 10 دن بعد اس قبیح فعل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔
بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں 45 سالہ خاتون گھروں میں کام کاج کرتی تھی، کچھ روز پہلے وہ اپنے کام سے فارغ ہو کر واپس گاؤں جارہی تھی کہ , راستے میں 2 نوجوانوں نے لفٹ کے بہانے اسے موٹرسائیکل پر بٹھالیا اور سنسنان جگہ پر ایک جھونپڑی میں لے گئے۔
جھونپڑی میں پہنچنے پر 6 ملزمان اور آگئے , جنہوں نے خاتون کو باری باری زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان اس دوران نہ صرف خاتون کو شراب پلانے کی کوشش کرتے رہے بلکہ اس کی ویڈیو بھی بناتے رہے ۔ بعد ازاں ملزمان نے واردات کے 10 روز بعد اجتماعی عصمت دری کی یہ ویڈیو وائرل کردی۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ پولیس نے خاتون کی مدد سے ملزمان کو شناخت کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے, کہ تمام ملزمان کی عمریں 22 سے 24 سال کے ; درمیان ہیں ., اور وہ سبھی شراب کے نشے میں دھت تھے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.