مریم نواز کے ساتھ آنے والی تمام گاڑیوں کاریکارڈ طلب کرلیا،قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی،وزیر قانون پنجاب.........

وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہاہے کہ, مریم نواز کے ساتھ آنے والی تمام گاڑیوں کاریکارڈ طلب کرلیامحکمہ ایکسائز سے گاڑیوں کاریکارڈ لے کر مقدمات بنائے جائیں گے ۔
وزیر قانون راجہ بشارت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ , قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی ،کوئی بھی سیاسی قیادت گاڑی میں پتھر بھر کرلائے قابل مذمت ہے ۔انہوں نے کہاکہ, گاڑی کی شناخت ہو چکی ہے ،گاڑی کس کے نام ہے اس پر کام کیاجارہا ہے،جس نے بھی قانون ہاتھ میں لینے; کی کوشش اس کیخلاف کارروائی ہوگی۔
وزیر قانون پنجاب نے کہاکہ , پتھراﺅ اورپولیس چوکی پر حملہ ایک منظم; سازش کے تحت کیاگیا،جعلی نمبرپلیٹیس لگاکرگاڑیوں میں پتھر بھر کر لاناسب تحقیقات میں سامنے آجائے گا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.