Skip to main content

نیب پیشی پر پولیس کے ساتھ تصادم ،ن لیگ کا وزیر اعظم،چیئرمین نیب اور اہم حکومتی شخصیات کے خلاف مریم نواز کے قتل کی سازش کا مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ.........

نیب پیشی پر پولیس کے ساتھ تصادم ،ن لیگ کا وزیر اعظم،چیئرمین نیب اور اہم حکومتی شخصیات کے خلاف مریم نواز کے قتل کی سازش کا مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ

پاکستان مسلم لیگ(ن)نے مریم نواز شریف کی نیب آفس میں پیشی کے   موقع پر پولیس کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں اور تصادم کو حکومت کی جانب سے مریم نواز کو قتل کرنے کی سازش قرار دیا ہے , اور وزیر اعظم عمران خان ،مشیر داخلہ بیرسٹرمرزا شہزاد اکبر، چیئرمین نیب ،پنجاب حکومت اور ڈی جی نیب لاہور کے ; خلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے ،اس سلسلہ میں کیپٹن  (ر) صفدر کی جانب سے تھانہ مزنگ میں اندراج مقدمہ کی درخواست بھی دی گئی ہے ,  تاہم پولیس نے درخواست وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پارٹی کے بڑے  فیصلے کا اعلان  کرتے ہوئےکہا ہے کہ,  مریم نواز پر قاتلانہ حملہ کرنے پر عمران خان، شہزاد اکبر ، چئیرمین نیب ، پنجاب حکومت اورڈی جی  نیب پر مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے تاہم  ایف آئی آر کے اندراج کے لئے پولیس درخواست وصول نہیں کر رہی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ , نہتے اور پرامن کارکنان پر حملہ کرنے والوں پہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، نیب نیازی گٹھ جوڑ نے آج عوام پر حملہ کرایا،کرپٹ اور نالائق حکمران کیا بائیس کروڑ عوام پر پرچہ کرائیں گے  ؟ پرچہ عوام کے آٹا، چینی چوروں پر ہونا چاہئے ،  پاکستان پر تاریخی 13000 ارب قرض کھانے والوں پر ہونا چاہئے،پرچہ تو23 خفیہ اکاونٹس کے ذریعے ملک کے خلاف سازش کے لئے پیسہ وصول کرنے والوں پر ہونا چاہئے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ,  پرچہ توبی آر ٹی کے نام پر 126 ارب کے کھڈے کھودنے والوں پر ہونا چاہئے   ،پرچہ لاکھوں لوگوں کو بے روزگارکرنے والے روزگار دشمن حکمرانوں پر ہونا چاہئے پرچہ توگیس بجلی چوروں;  پردرج ہونا چاہئے۔

 

Comments

Popular posts from this blog

کیا وزیر اعظم کی تنخواہ 2 سے بڑھا کر 8 لاکھ کردی گئی؟ ...........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن)   مسلم لیگ ن کے   رکن قومی اسمبلی عباداللہ خان نے دعویٰ کیا تھا کہ ,  وزیر اعظم کی  تنخواہ 2 سے بڑھا کر 8 لاکھ کردی   گئی ہے تاہم ان کے اس دعویٰ کی تردید سامنے آگئی ہے۔ عباداللہ خان نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا , وزیر اعظم کہتے ہیں , کہ 2 لاکھ تنخواہ میں ان کا گزارا نہیں ہوتا اس لیے ان کی تنخواہ بڑھا کر 8 لاکھ کردی گئی، یہ بتائیں بجٹ میں غریب کیلئے کیا رکھا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلی حکومت میں گرین لائن، اورنج لائن ، میٹرو لائن جیسے منصوبے تھے لیکن موجودہ حکومت میں چینی   لائن، آٹا لائن اور پٹرول لائن کے منصوبے آئے ہیں۔ عباداللہ خان کی جانب سے وزیر اعظم کی تنخواہ بڑھنے کی بات کی گئی تو حکومت نے اس کی تردید کردی  ۔ وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے سوشل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالد نے کہا کہ " ن لیگی رکن جسے اس کے اپنے گھر میں کوئی کھانے کو نہیں پوچھتا، اس  نے وزیراعظم کی تنخواہ پر جھوٹ  بولا اور جیو ...

اسلام آباد ہائیکورٹ کی خاتون جج کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن) ا  سلام آباد ہائیکورٹ  کی خاتون جج لبنیٰ سلیم پرویز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کے سیکرٹری کا گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے بھی اپنا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا  ۔   ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ہے , اور انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس  نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے سیکرٹریز اور چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ریڈر کورونا میں مبتلا ہیں  ۔       اسسٹنٹ رجسٹرار سول برانچ حاجی شاہد بھی   کورونا کا شکارہیں,  اور  عدالت عالیہ کے افسران سمیت 15 ملازمین کورونا وائرس ;میں مبتلا ہیں۔

امریکہ کی سب سے بڑی ریاست میں 7 اعشاریہ 8 شدت کا زلزلہ، کتنا نقصان ہوا؟ ......

 امریکہ کی رقبے کے اعتبار سے سب سے بڑی ریاست الاسکا میں 7 اعشاریہ   8 شدت کے زلزلے نے سب کچھ ہلا کر رکھ دیا، حکام کی جانب سے پہلے سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی لیکن کچھ گھنٹوں  بعد ہی واپس لے لی گئی۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے  مطابق زلزلے کا مرکز پیرویل کے جنوب مشرق سے 105 کلومیٹر دور ساحلی علاقہ تھا، زلزلے  کی گہرائی 28 کلومیٹر تھی۔ زلزلے سے متاثرہ علاقے کے لوگوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز بھی پوسٹ   کی ہیں , جن میں انہیں ایک   ہائی سکول کی طرف بھاگتے ہوئے,  دیکھا جاسکتا ہے، اس ہائی سکول میں زلزلے اور دیگر قدرتی آفات سے بچاؤ کیلئے شیلٹر بنایا گیا ہے۔ 7 اعشاریہ 8 شدت کا شدید زلزلہ آنے کے;  بعد الاسکا میں سونامی وارننگ جاری کی گئی اور لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا گیا,   لیکن کچھ گھنٹوں بعد ہی یہ وارننگ واپس لے لی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شدید زلزلے کے باعث عمارتیں ہل کر رہ گئیں  ., اور لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ,  لیکن زلزلے کے باعث نہ تو کسی عمارت کو نقصان پہنچا اور نہ ہی...