کووڈ 19 کی وبا کے اثرات تاحال جاری ہیں اور اس پر روزانہ نئی تحقیق بھی سامنے آرہی ہیں اسی طرح اب ایک اور نئی تحقیق سے معلوم ہوا کہ مذکورہ وائرس دل کو بھی نقصان پہنچا رہا ہے
جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں کی گئی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کورونا وبا سے دل کو نقصان پہنچنے کے کیسز زیادہ تر نوجوان افراد میں سامنے آئے ہیں۔
تحقیق میں انکشاف ہوا کہ کورونا سے متاثرہ 39 برس تک کے 100 افراد میں سے 80 فیصد کے دل متاثر ہوئے اور 60 فیصد افراد کے دل کے عضلات میں سوجن پائی گئی۔
رپورٹ کے مطابق امریکا میں بھی اس طرح کے متعدد کیسز سامنے آچکے ہیں اور اس بارے میں مزید تحقیقات جاری ہیں
ڈاکٹرز اور ماہرین کا ماننا ہے کہ کووڈ 19 پھیپھڑوں کے ساتھ جسم کے کسی بھی اعضاء خصوصاً دل کو بُری طرح نقصان پہنچا سکتا ہے’لہٰذا دل کے مریضوں، شوگر اور ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو کورونا سے بچاؤ کے لئے زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.