"بہت پیار کرتا ہے، جھگڑا نہیں کرتا، کپڑے، برتن دھوتا، صفائی کرتا ہے، مجھے ایسے شوہر کے ساتھ نہیں رہنا" انڈین خاتون طلاق لینے عدالت پہنچ گئی........
بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک خاتون اپنے شوہر کے بہت زیادہ پیار سے تنگ آکر طلاق لینے عدالت پہنچ گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شادی شدہ خاتون شادی کے 18 مہینے بعد ہی طلاق لینے , عدالت پہنچ گئی ۔ خاتون نے موقف اپنایا کہ, اس کا شوہر بہت زیادہ پیار کرنے والا ہے اور بالکل بھی جھگڑا نہیں کرتا۔ وہ کپڑے، برتن دھودیتا اور گھر کی صفائی بھی کردیتا ہے۔ اگر مجھ سے کوئی غلطی ہوجائے , تو بالکل بھی بحث نہیں کرتا اور فوری معاف کردیتا ہے۔
خاتون نے اپنی درخواست میں مزید کہا کہ وہ لڑائی کیلئے تڑپ گئی ہیں, لیکن ان کا رومانٹک شوہر ایسا ہونے کی نوبت ہی نہیں آنے دیتا۔
عدالت نے خاتون کی درخواست کو غیر عملی قرار دیتے ہوئے خارج کردیا ,. جس کے بعد اس نے مقامی پنچایت سے رابطہ کرلیا۔ پنچایت کے لوگ بھی خاتون کی عجیب و غریب شکایت سن کر حیران رہ گئے, اور وہ بھی اس جوڑے ; کی طلاق کے حوالے سے فیصلہ نہیں کرپائے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.