جنازے کے دوران لڑکی زندہ ہوگئی، گھر والوں کی چیخیں نکل گئیں، لیکن پھر ایک گھنٹے بعد ہی ایسا کام ہوگیا کہ کہرام مچ گیا...........
انڈونیشیا میں ڈاکٹرز کی جانب سے مردہ قرار دی گئی 12 سالہ لڑکی غسل کے دوران زندہ ہوگئی, لیکن ایک گھنٹے بعد ہی اس کی موت ہوگئی۔
12 سالہ لڑکی کو ذیابیطس اور اعضا کی پیچیدگیوں کے باعث ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جس کے کچھ ہی گھنٹے بعد ڈاکٹرز نے ; اسے مردہ قرار دے دیا۔ اہلخانہ بچی کی لاش لے گئے اور جنازے کی; تیاری کرنے لگے، جب بچی کو غسل دیا جارہا تھا , تو اسی دوران وہ اٹھ کر بیٹھ گئی اور چلنے پھرنے لگی۔
یہ صورتحال دیکھ کر گھر والوں کی چیخیں نکل گئیں اور جنازے; میں موجود لوگوں کی دوڑیں لگ گئیں۔ انہونی صورتحال پیدا ہونے, پر فوری طور پر ریسکیو اور ڈاکٹرز کو اطلاع دی گئی جو موقع پر پہنچے اور بچی کا دوبارہ علاج شروع کیا لیکن ایک گھنٹے بعد ہی اس کا انتقال ہوگیا۔.,
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.