متحدہ عرب امارات نے 13 اگست کو ایک مشترکہ بیان کے ذریعے اسرائیل سے معمول کے تعلقات استوار کرنے کا اعلان کر کے دنیا کو حیران کر دیا اور یوں وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے والا پہلاعرب ملک بن گیا۔
اسرائیل اور خلیجی ملکوں کے درمیان پس پردہ تعاون کئی سال سے چل رہا تھا
جس کا نقطہ عروج اس سال جنوری میں امریکہ کے مشرق وسطیٰ امن منصوبے کا سامنے آنا تھا جس کو خلیجی ممالک کی حمایت حاصل تھی لیکن سرکاری ذرائع اور ذرائع ابلاغ نے خلیجی ملکوں اور اسرائیل کے درمیان پس پردہ تعلقات کو منظر عام پر لانے سے عام طور پر گریز ہی کیے رکھا”
اس پس منظر میں اسرائیل اور محتدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کا اعلان واضح طور پر ایک بہت بڑی تبدیلی تھی-
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.