ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ, وہ جمعہ کو قوم کو اہم ترین خوشخبری سنائیں گے، یہ ایک ایسی خوشخبری ہوگی , جس سے ترکی کی قسمت بدل جائے گی اور ملک میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی اگر انہوں نے یہ خوشخبری سنادی; تو قوم کا جوش و خروش کم ہوجائے گا۔
ترک صدر کا یہ بیان سامنے آنے کے بعد امریکہ کے کاروباری جریدے بلومبرگ نے دعویٰ کیا ہے کہ , ترکی کو بحیرہ اسود میں قدرتی گیس کا ایک بہت بڑا ذخیرہ ملا ہے۔
ترکی کے وزیر توانائی نے بتایا کہ جولائی کے مہینے میں ڈرلنگ شپ فتیح نے; ترکی کے ایریگل کے نزدیک ساحلی علاقہ میں ٹونا ون زون میں کھدائی شروع کی تھی ۔
بلوبے ایسیٹ کے ایک پالیسی ساز ٹموتھی ایش نے ٹویٹ کیا کہ, پہلے بھی بحر اسود میں گیس کے ذخائر تلاش کئے گئے ہیں ، لیکن محدود پیمانے پر ہی تلاش ہوئی ہے ۔ ترکی میں ہر سال 35 سے 50 ارب ڈالر ; تیل و گیس امپورٹ کرنے پر خرچ ہوجاتے ہیں، لیکن اب اگر گیس کا بہت بڑا ذخیرہ ملا ہے; تو اس سے ترکی کی واقعی قسمت بدل سکتی ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.