بھارت میں 57 سالہ شخص کی ڈینگی وائرس سے موت ہوئی, تو لوگوں نے سمجھا کہ وہ کورونا سے مرا ہے اور اس کی ; میت کو کندھا دینے سے انکار کردیا۔
بھارتی میڈیا ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں 57 سالہ راجیشور کو 2 ہفتے قبل بخار ہوا , جس پر انہیں ایک پرائیویٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ہسپتال میں علاج کے دوران ڈاکٹرز نے اس کے اہلخانہ کو کورونا; ٹیسٹ کرانے سے روک دیا اور کہا کہ; اگر کورونا پازیٹو آگیا تو مریض کو سرکاری ہسپتال میں داخل کرانا پڑے گا جہاں ., بہتر دیکھ بھال نہیں ہوگی۔
کچھ دن پرائیویٹ ہسپتال میں علاج جاری رہنے کے بعد راجیشور کی حالت بگڑنے لگی تو اسے ایک اور بڑے ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ڈاکٹرز نے مریض کو میڈیکل کالج ریفر کردیا لیکن 57 سالہ راجیشور راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
راجیشور کی میت اس کا بیٹا ابھیشک اور داماد گاؤں لے کر آئے ، جہاں لوگوں نے سمجھا کہ اس کی موت کورونا سے ہوئی ہے، یہی کہہ , کر لوگ دور ہوگئے اور ارتھی کو کندھا دینے سے بھی انکار کردیا۔ راجیشور کا بیٹا اور; داماد گاؤں والوں کی منتیں کرتے رہے اور انہیں سمھجاتے رہے کہ , اس کی موت کورونا سے نہیں ڈینگی سے ہوئی ہے, لیکن کوئی بھی شخص آگے نہیں آیا۔ چارو ناچار راجیشور کا بیٹا اور داماد خود ہی اس کی میت کو شمشان گھاٹ لے کر گئے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.