آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈکپ کا ایسا خاکہ شیئر کر دیا کہ شائقین کرکٹ آگ بگولہ ہو گئے، جان کر آپ بھی برہم ہو جائیں.........
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ڈیجیٹل میڈیا کی جانب سے ٹی 20 ورلڈ کپ کا خاکہ جاری کیا گیا . جس میں کسی پاکستانی کھلاڑی کو شامل نہ کرنے پر آئی سی سی پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی ; سی سی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈیو ویب کا ٹی 20 ورلڈ کپ کا خاکہ شیئر کیا. جس میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں تھا۔ خاکے میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی سب سے نمایاں ہیں, جبکہ بنگلہ دیش، انگلینڈ اور افغانستان کے کرکٹرز بھی خاکے میں شامل ہیں۔
خاکے میں کسی پاکستانی کھلاڑی کو شامل نہ کرنے پر مداحوں کی جانب سے آئی سی سی پر شدید تنقید کی جارہی ہے , اور سوشل میڈیا پر کئی; بھارتی صارفین نے بھی پاکستانی کھلاڑی کو شامل نہ کرنے پر حیرت کا اظہار کیا ہے ۔آئی سی سی پر شدید تنقید کے بعد خاکہ بنانے والے ڈیو ویب نے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ, خاکے میں تبدیلی کی جارہی ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.