جشن آزادی کے موقع پر ایک موٹر سائیکل پر تفریح کیلئے نکلے 5 کمسن بہن بھائیوں کی موٹر سائیکل پھسل گئی ، دو بھائی جاں بحق ہوگئے ۔آئی سی آئی پل کے قریب یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا ، تیز رفتاری کے; باعث موٹر سائیکل پھسل گئی جس پر 5 کمسن بہن بھائی سوار تھے، حادثے میں موٹر سائیکل چلانے والا 14 سالہ عمر اپنے 3 سالہ بھائی اویس کے ساتھ جاں بحق ہوگیا۔ واقعے میں مزید 3 بہن بھائی شدید زخمی ہوگئے ہیں، ابتدائی طورپر یہ کہا گیا کہ , واقعہ ایک کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے پیش آیا مگر تفتیش کے بعد پتا چلا کہ, بچے جشن آزادی کی مناسبت سے کپڑے پہن کر تیار ہوکر موٹر سائیکل پر ہلا گلا کرنے نکلے تھے ، 14 سالہ عمر جو موٹر سائیکل چلا رہا تھا, اس نے ناتجربہ کاری کے باوجود موٹر سائیکل کی رفتار تیز کی، اور اچانک جب ہلا گلا کرتے, بہن بھائیوں کی وجہ سے موٹر سائیکل کا توازن بگڑا تو عمر اسےسنبھالنے; میں ناکام رہا اور موٹر سائیکل آئی سی آئی پل پر پھسل گئی۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.