آدمی نے ہاتھیوں کو ان کی موت سے بچالیا، پھر اس آدمی کی موت پر ہاتھیوں نے کیا کیا؟ جان کر آپ بھی کہیں آج کل انسانوں سے زیادہ انسانیت تو جانوروں میں ہے............
جنوبی افریقہ میں ایک آدمی نے ہاتھوں کے ایک گروہ کو شکاریوں کے ہاتھوں مرنے سے بچایا اور اب 20سال بعد جب اس آدمی کی موت ہوئی , تو ان ; ہاتھیوں نے ایسا کام کر دیا کہ سن کر حیرت گم ہو جائے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس آدمی کا نام لارنس انتھونی تھا , جو جنوبی افریقہ کے علاقے; زولولینڈ میں پیدا ہوا اور وہیں پلا بڑھا تھا۔ وہ جانوروں کے حقوق اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے کام کرنے لگا۔ 20سال قبل اسے ہاتھیوں کے ایک گروپ کے بارے میں پتا چلا جسے انتہائی محدود جگہ پر قید رکھا جا رہا تھا, کیونکہ ان ہاتھیوں کی شکاریوں کے ہاتھوں موت ہونے کا خطرہ تھا۔
انتھونی نے ہاتھیوں کے اس گروہ کو اس محدود جگہ سے نکالا; اور زولولینڈ میں واقع تھولا تھولا گیم ریزرو میں لا کر چھوڑ دیا جو سینکڑوں ایکڑ رقبے پر محیط ایک سینکچری تھی۔ اس کے بعد انتھونی مسلسل ان ہاتھیوں کی نگہداشت بھی کرتا رہا۔2012ءمیں جب انتھونی کی ہارٹ اٹیک کے باعث اچانک موت واقع ہوئی تو اس کے گھر کے اردگرد پھیلے اس سینکڑوں ایکڑ رقبے میں گھومتے; ہاتھیوں کو جیسے خبر ہو گئی اور وہ اس کے گھر کی طرف کھنچے چلے آئے۔ یہ تمام ہاتھی انتھونی کے گھر کے سامنے آ کر کھڑے ہو گئے, اور ان کی آنکھوں سے آنسو جاری تھے۔ وہ اس طرح سوگوار کھڑے تھے, جس طرح انتھونی کے گھر والے اس کی موت پر سوگوار تھے۔ تمام ہاتھی; 2دن تک انتھونی کے گھر کے باہر افسردگی کے عالم میں کھڑے رہے اور پھر واپس سینکچری میں چلے گئے ۔آج تک کوئی یہ نہیں سمجھ سکا کہ سینکڑوں میل کے اس علاقے میں گھومتے ان ہاتھیوں کو یہ علم کیسے ہو گیا کہ , ان کے محسن کی آج موت واقع ہو گئی ہے , اور وہ کس طرح اس کے گھر کے باہر پہنچ گئے , اور وہیں ; دو دن تک غم و الم کی تصویر بنے کھڑے رہے؟
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.