فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) بالآخر مختلف اداروں کی بے جا مداخلت سے تنگ آ گیا، وزیراعظم عمران خان سے شکوہ کر ڈالا۔ انگریزی اخبار ایکسپریس ٹربیون کے مطابق ایف بی آر نے وزیراعظم عمران خان کے; سامنے یہ مسئلہ اٹھایا ہے کہ وہ کس کس کو جواب دیں؟ ایف بی آر میں اصلاحات کا عمل جاری ہے, اور ایف بی آر کے حکام نے وزیراعظم سے شکوہ کیا ہے کہ 5مختلف ادارے اور حکومتی عمال ایف بی آر کے ڈھانچے; میں کی جانے والی تبدیلیوں کے عمل میں شریک ہیں , جس کی وجہ سے ایف بی آر میں اوپر کے; لیول پر مزید کنفیوژن پیدا ہو چکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کے قائم مقام چیئرمین جاوید غنی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے ادارے میں ہونے والے ; اصلاحات کے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ اسی بریفنگ میں انہوں نے وزیراعظم سے شکوہ کیا کہ کئی سٹیک ہولڈرز اس اصلاحاتی عمل میں حصہ لے رہے ہیں ; اور ہر سٹیک ہولڈر ہم سے الگ الگ جواب مانگتا ہے۔ ان سٹیک ہولڈرز, میں سول اور فوجی اداروں سمیت ورلڈ بینک بھی شامل ہے۔ ذرئع کے مطابق ورلڈ بینک بھی ایف بی آر کے اصلاحاتی ; عمل میں حصہ لے رہا ہے اور اس کی تکنیکی ٹیم, آئندہ ماہ کے شروع میں پاکستان پہنچ رہی ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.