جہانیاں میں بنیادی صحت مرکز میں ٹینٹ لگا کر کونسی تقریب کی گئی ؟ حیران کن خبر ، مریض پریشانی کا شکار .........
, ; جہانیاں کے ایک بنیادی صحت مرکز میں ٹینٹ لگا کر شادی کی تقریب منعقد کی گئی , جس کے بعد اب معاملہ اعلیٰ حکام کے سامنے اٹھ گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق جہاںیاں کے نواحی گاوں میاں پور میں مقامی زمیندار نے بنیادی مرکز صحت; میں ٹینٹ لگا کر اسپتال کو; شادی ہال میں تبدیل کر دیا۔بنیادی صحت مرکز میں شادی کی تقریب گذشتہ روز منعقد کی گئی ;, جس کے باعث مریض پریشان رہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ , باراتیوں کو ہسپتال کے احاطے میں بٹھا کر کھانا کھلایا گیا۔
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کرا دی ہے، غفلت برتنے پر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.