مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہے کہ, اے پی سی کی میزبانی مولانا فضل الرحمان کریں تو اچھا ہے۔
نجی ٹی وی سماء کے عارف ملک کو انٹرویو دیتے ہوئے , احسن اقبال نے کہا کہ اے پی سی کی میزبانی .; مولانا فضل الرحمن کریں تو زیادہ اچھا ہوگا۔ شہزاد اکبر نیب کے سپر چیئرمین ہیں اور چیئرمین نیب ان کے ماتحت ہیں۔
خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے اے این پی ، ، پی کے میپ، قومی وطن پارٹی اور نیشنل پارٹی پر اپوزیشن اتحاد تشکیل دیا ہے۔ اس میں حکومت سے علیحدہ ہونے والی بی این پی مینگل بھی شامل ہوسکتی ہے ۔ مولانا فضل الرحمان نے . اس اتحاد سے دونوں بڑی اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو آؤٹ کردیا ہے۔
احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز کی ایک پیشی سے ; حکومت کو نواز شریف کی یاد آگئی، مریم متحرک ہوتی ہیں ت, و حکومت ان کے والد پر دباؤ ڈالتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 11 اگست کو پریس کانفرنس مریم نواز کی تھی تو شہباز شریف اس میں کیوں آتے، مریم نواز کی گاڑی پر حملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں ، مریم نواز کی گاڑی کا فرانزک کروانے کے لیے تیار ہیں. ان کی گاڑی ; پر ہتھیار سے وار کیا گیا ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.