) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر شعیب ملک نے انگلینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے برطانوی سرزمین پر پہنچ چکے ہیں , جہاں وہ 2 کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد قومی سکواڈ کو; جوائن کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی ٹیم کے آل راؤنڈر اور سینئر کھلاڑی شعیب ملک براستہ دبئی انگلینڈ پہنچ گئے ہیں ۔ دو کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر وہ ساؤتھمپٹن میں موجود پاکستانی ; سکواڈ کو جوائن کریں گے ,اور بائیو سیکیور ببل کا حصہ بنیں گے۔
واضح رہے کہ شعیب ملک نے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے درخواست کی تھی۔ شعیب ملک پانچ ماہ سے اپنے اہل خانہ سے نہیں مل سکے تھے، کورونا کے; باعث سفری پابندیوں کی وجہ سے ملک کی اہلیہ اور بیٹے سے ملاقات نہیں ہوئی تھی۔
گزشتہ دنوں شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ , ان کا بیٹا اپنے والد کو یاد کررہا ہے جن سے وہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے نہیں مل پایا۔ جس پر پی سی بی نے انہیں خصوصی اجازت دیتے ہوئے, تاخیر سے ٹیم کو ; جوائن کرنے کا کہا تھا، کلیئرنس ملنے پر کرکٹر براستہ دبئی روانہ ہوئے اور اب انگلینڈ پہنچ گئے ہیں۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.