وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ , پی ٹی آئی اقتدار میں اپنی جیبیں نہیں، ملکی خزانہ بھرنے آئی، وزیراعظم ملک کے; مفاد میں مشکل اور غیر مقبول فیصلے کرنے سے نہیں ہچکچاتے۔
نجی ٹی وی کے مطابق فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت اور الائیڈ پارٹیز فار کرپشن کے ادوار میں بنیادی فرق ترجیحات کا ہے، پی ٹی آئی اقتدار میں اپنی جیبیں نہیں، ملکی خزانہ بھرنے آئی ہے، گیس انفرا اسٹرکچر ڈویلپمنٹ چارجز، کارکے اور آئی پی پی کیسز پر حکومتی اپروچ سب کے سامنے ہے، حکومت نے ان تینوں کیسز سے 1244 ارب کی مجموعی بچت کی۔ انہوں نے کہا کہ, گزشتہ حکومتوں نے کک بیکس ; اور کرپشن کے چکر میں عوام اور قومی خزانے پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ ڈالا، ماضی میں ; ایسے پراجیکٹس شروع ہوئے ; جن میں ذاتی مفاد شامل تھا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.