سعودی سیکیورٹی فورسز نے درزی گرفتار کر لیا،اس کی دوکان سے کیا چیز برآمد ہوئی؟جان کر ہر کوئی حیران رہ جائے گا ..........
ریاض پولیس کی تفتیشی ٹیم نے سیکیورٹی اداروں کے یونیفارم تیار کرنے والے درزی کو غیر قانونی طور پر عسکری عہدوں ; کی علامتیں رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔
عرب میڈیا کے کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کی جانب سے جاری ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ریاض کے علاقے میں تفتیشی ٹیم نے ; ایک درزی کی دکان پر چھاپا مارا جہاں عسکری اداروں کا یونیفارم تیار کیا جاتا تھا ۔دکان کی تلاشی لینے پر وہاں خفیہ طور پر رکھے گئے عسکری اداروں میں مختلف عہدوں کے لیے استعمال ہونے والی علامتیں جن میں سٹارز عسکری رتبوں; کے فیتے اور دیگر اہم اشیا رکھی گئی تھی ۔تفتیشی ٹیم نے دکان سے برآمد ہونے والی تمام عسکری عہدوں کی علامات ضبط کرتے ہوئے دکان کو سیل کردیا۔ تفتیشی عہدیدار کا کہنا تھا کہ , اس طرح کی عسکری عہدوں کی علامات بغیر سرکاری اجازت کے ; رکھنا قانونی طور پر جرم ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.