حکومتی ٹیم کے نجی بجلی گھروںسے مذاکرات کامیاب، آئندہ 7سے10سال میں675 ارب روپے کی بچت ہوگی۔آئی پی پیز سے مذاکرات کیلئے بابر یعقوب کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے نجی بجلی گھروں سے مذکرات مکمل کرلئے ہیں اور باہمی مفاہمت کی یاداشتوں پر جلد دستخط کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق نجی بجلی گھروں سے مذاکرات کے نتیجے میں اگلے7 سے 10سال میں675 ارب روپے کی بچت ہوگی ., اور سرکاری ،کوئلے اور گیس سے چلنے والے کارخانوں , پر یہ اصول لاگو ہوئے تو 20 سے 25 سال میں 5 ہزار ارب روپے کی بچت ہوگی۔ مذاکرات کے نتیجے میں نجی بجلی گھروں کامنافع مقامی سرمایہ کاروں کو ڈالرکے بجائے روپے میں اداکیا جائے گا , تاہم بیرونی سرمایہ کاروں کامنافع ڈالرمیں ہی ہوگالیکن اس کی شرح 15فیصد سےکم کرکے 12فیصد ہوگی۔ذرائع کا کہناہے کہ نیشنل الیکٹرک پاو ریگولیٹری اتھارٹی نجی بجلی گھروں سے 50 ارب روپے کے قریب وصولیاں کرےگا، معاہدے کے تحت حکومت نجی بجلی; گھروں کو ادائیگیوں کا طریقہ کار وضع کرےگی , اور بجلی گھروں کو خریداری کی مارکیٹ فراہم کرے گی, جب کہ مستقبل میں پیٹرول کا غلط استعمال روکنے کے لیے بھی طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔مذاکرات میں طے ہوا ہے کہ, بجلی گھروں کوادائیگیاں صلاحیت کی بجائے خریدی جانے والی بجلی پر ہوں گی اوردیر سےادائیگیوں پر 2 ماہ کے لیے سود کی شرح 4.5 فیصد سے کم کرکے 2.5 فی صد ہوگی،نجی بجلی گھروں نےٹیکس چوری یا بے ضابطگی کی تواداروں پر تحقیقات کے لیے کوئی قدغن نہیں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق حکومتی مذاکراتی ٹیم اس ماہ کی31تاریخ کو حتمی رپورٹ کابینہ میں پیش کردے گی اور کابینہ سے منظوری کے بعد حکومتی .; ادارے نجی بجلی گھروں سے باقاعدہ معاہدے کریں گے۔
پاکستان کا قومی جانور مارخور ہے۔ مارخور ملک بھر میں تو زیادہ نہیں پایا جاتا کیونکہ یہ ایک سرد علاقے میں رہنے والا جانور ہے اس کے بارے میں یہ کہنا بلکل غلط نہ ہوگا کہ اس کو انسان بلکل پسند نہیں ہیں کیونکہ یہ اونچے پہاڑوں پر پایا جاتا ہے۔ مارخور کا نام تھوڑا عجیب ہے فارسی زبان میں "مار" کے معنی ہیں سانپ اور " خور" سے مراد ہے کھانے والا یعنی " سانپ کھانے والا جانور"۔ مگر ایسا حقیقت میں ہر گز نہیں ہے کیونکہ یہ گھاس پھوس کھانے والا جانور ہے۔ گلگت بلتستان میں مختلف اقسام کے جنگلی جانور پائے جاتے ہیں جن میں مشہور جانور مارخور شامل ہے۔ یہ جانورانسان کی نظروں حتی کہ انسانی سائے سے بھی دور رہنا پسند کرتا ہے۔ مارخور کا قد 65 تا 115 سینٹی میٹر جبکہ لمبائی 132 تا 186 سینٹی میٹر ہوتا ہے۔ اس کا وزن 32 تا 110 کلوگرام تک ہوتا ہے۔ مارخور کا رنگ سیاہی مائل بھورا ہوتا ہے اور ٹانگوں کے نچلے حصے پر سفید و سیاہ بال ہوتے ہیں۔ نر مارخور کی تھوڑی، گردن، سینے اور نچلی ٹانگوں پر مادہ کے مقابلے زیادہ لمبے بال ہوتے ہیں مادہ کا رنگ سرخی مائل ہوتا ہے جسم ا...
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.