
بھارت نے کم آمدنی والے ممالک کیلئے کورونا ویکسین ; کی ایک خوراک کی قیمت 225 روپے مقرر کردی۔
پونے میں ویکسین کے حوالے سے کام کرنے والے ادارے سیرم انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ممکنہ کورونا ویکسین کی قیمت 225 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس مقرر کردہ قیمت میں بھارت سمیت; دنیا کے کم آمدنی والے ممالک کو, ویکسین فراہم کی جائے گی۔
سیرم انسٹی ٹیوٹ کے چیف ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ 2021, کی پہلی ششماہی میں کورونا ویکسین کی تیاری میں تیزی لائی جائے گی، کمپنی کی کوشش ہوگی کہ , اس عرصے میں 10 کروڑ خوراکیں ; تیار کرکے تقسیم کردی جائیں۔
دوسری جانب بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے , " گلوبل الائنس فار ویکسین اینڈ امیونائزیشن " کے نام سے 15 کروڑ ڈالر کا فنڈ جاری کیا جائے گا۔ سیرم انسٹی ٹیوٹ نے فاؤنڈیشن کے ساتھ 10 کروڑ; خوراکیں تقسیم کرنے کے حوالے سے شراکت داری کی ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.