Skip to main content

وہ شخص جس نے کورونا کے باوجود 7 مہینے میں 12 ہزار ارب روپے سے زیادہ کمالیے........

وہ شخص جس نے کورونا کے باوجود 7 مہینے میں 12 ہزار ارب روپے سے زیادہ کمالیے

 کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر کی معیشت پر کاری ضرب پڑی ہے  ، نچلا طبقہ نہ صرف بڑی تعداد میں بیروزگاری کا شکار ہوا ہے,  بلکہ دو وقت کی روٹی کیلئے بھی ترس گیا ہے , لیکن ایسے میں دنیا کے امیر   ترین افراد کی دولت میں اضافہ ہی دیکھنے میں آیا ہے۔

دنیا کے امیر ترین شخص ایمازون کے بانی جیف بیزوس نے رواں سال 72 ارب 10 کروڑ ڈالر کمائے ہیں  ۔ بلومبرگ کے مطابق انہوں نے یہ رقم سال کے پہلے 7 ماہ اور 9 دنوں کے دوران کمائی  ہے۔ پاکستانی کرنسی کے حساب سے دیکھا جائے ,   تو جیف بیزوس یکم جنوری سے 9 اگست 2020 تک;  12 ہزار 160 ارب روپے کما چکے ہیں۔

فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے رواں سال اب تک 23 ارب 30 کروڑ ڈالر، ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی نے 22 ارب ڈالر، مائیکرو سافٹ کے سابق سی ای او سٹیو بالمر نے 18 ;  ارب 30 کروڑ ڈالر جبکہ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے ساڑھے 7 ارب ڈالر کمائے ہیں۔

دوسری جانب لگژری اشیا بنانے والی کمپنی ایل وی ایم ایچ کے فرانس سے تعلق رکھنے والے سربراہ برنارڈ آرنالٹ کو لاک ڈاؤن کی وجہ سے;  بہت زیادہ نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایک وقت تھا جب وہ بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے تھے,  لیکن اب وہ بلومبرگ کی   فہرست میں پانچویں نمبر پر آچکے ہیں۔ رواں سال اب تک انہیں 25 ارب 10 کروڑ ڈالر یعنی 4 ہزار 239 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔

برنارڈ آرنالٹ کی طرح فیشن کی دنیا سے تعلق رکھنے والے   ہسپانوی بزنس مین امانیکو اورٹیگا کو رواں برس 18 ارب 60 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا ہے  ۔ وہ معروف فیشن برانڈ "زارا" کے مالک ہیں  ۔  دنیا میں ایک بڑے سرمایہ کار;  کی حیثٰت سے مشہور وارن بفٹ کو اب تک 10 ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔ 

Comments

Popular posts from this blog

خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں، برہنہ کرکے نوجوان پر تشدد، سوشل میڈیا پر ہنگامہ ....

پشاور  (ڈیلی پاکستان آن لائن)  خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں۔پشاور میں پولیس اہلکاروں نے تھانے,  میں  برہنہ کرکے عامر تہکال نامی نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میٰں پولیس نے نوجوان کو برہنہ کرکے شدید تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ سوشل میڈٰیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح پولیس اہلکار اس نوجوان کو برہنہ کرکے   گھسیٹتے ہوئے لے جارہے ہیں ۔  بتایا جاتا ہے کہ اس نوجوا ن   نے پولیس اہلکاروں سے نازیبا گفتگو کی تھی.  جس پر اسے برہنہ کرکے تذلیل کا نشانہ;  بنایا گیا 𝐻𝒶𝓂𝓏𝒶 𝒦𝒽𝒶𝓃 @HamxaTweets Suspension Is Not @ KP_Police1 Take Serious Action We Will Not Accept This SHOWBAAZI # JusticeForAmir 2 10:33 AM - 24 جون، 2020 Twitter Ads info and privacy واقعے پر سوشل میڈیا صارفین نے انتہائی برہمی کااظہارکیا ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے مطالبہ کیا ہے ;, کہ واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو سخت سزا دی جائے۔ Reham Khan ✔ @RehamKhan...

اسلام آباد ہائیکورٹ کی خاتون جج کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن) ا  سلام آباد ہائیکورٹ  کی خاتون جج لبنیٰ سلیم پرویز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کے سیکرٹری کا گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے بھی اپنا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا  ۔   ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ہے , اور انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس  نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے سیکرٹریز اور چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ریڈر کورونا میں مبتلا ہیں  ۔       اسسٹنٹ رجسٹرار سول برانچ حاجی شاہد بھی   کورونا کا شکارہیں,  اور  عدالت عالیہ کے افسران سمیت 15 ملازمین کورونا وائرس ;میں مبتلا ہیں۔

ٹائیگر فورس کی تقریب، نوجوانوں نے ایسی حرکت کردی کہ زلفی بخاری کو اپنی تقریر روک کر بیچ میں سے ہی جانا پڑگیا .....

اٹک   (ڈیلی پاکستان آن لائن)   اٹک میں ٹائیگر فورس کی تقریب بدنظمی  کا  شکار ہونے  کی وجہ سے وزیر اعظم  کے معاون   خصوصی زلفی بخاری  کو اپنی تقریر ادھوری چھوڑ کر  جانا  پڑگیا۔ ٹائیگر فورس کی تقریب میں 1700 سے زائد کارکنوں نے شرکت  کی اور  کورونا کے ایس او پیز کی دھجیاں اڑادیں  ۔   ٹائیگر فورس کے  جوانوں کی اکثریت  نے  نہ تو ماسک پہن رکھے تھے ,اور نہ ہی  سماجی فاصلے کی پابندی کا ہی  کوئی خیال کیا گیا۔ تقریب اس وقت بدنظمی کا شکار ہوگئی,  جب کچھ لوگوں نے اپنے علاقائی صدر کو تقریب میں مدعو نہ کرنے پر احتجاج کیا ، کچھ جوانوں نے ٹائیگر فورس ; ضلع اٹک کے فوکل  پرسن کو مدعو کرنے پر بھی احتجاج کیا ۔ تقریب میں اتنی بدنظمی ہوئی کہ وزیر اعطم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار  پاکستانی  زلفی   بخاری کو اپنی تقریر ادھوری چھوڑ کر وہاں; سے جانا پڑگیا۔