مریم نواز کی پیشی کے موقع پر پولیس اور لیگی کارکنان میں تصادم ، نیب اب کیا کرنے جا رہا ہے ؟ اعلامیہ جاری کر دیا ,.............

مریم نوازشریف کی آج نیب میں پیشی کے موقع پر پولیس اور کارکنان کے درمیان تصادم ہوا ، صورتحال کشیدہ ہونے کے باعث نیب کی ; جانب سے, مریم نواز کی پیشی منسوخ کر دی گئی اور انہیں واپس جانے کا کہہ دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق نیب لاہور کے دفتر کے سامنے ہونے والے تصادم پر اب نیب کی جانب سے اعلامیہ جاری کر دیا گیاہے جس میں کہا گیاہے کہ, ” آج مریم نواز کو ذاتی حیثیت میں موقف دینے کیلئے طلب کیا گیا تھا ، مریم نواز خود پیش ہونے کی بجائے کارکنان کے ساتھ آئیں، مریم نواز کی پیشی پر کارکنوں نے منظم انداز میں غنڈہ گردی کی ، نیب کے 20 سالہ دور میں پہلی با آئینی ادارے کے ساتھ اس نوعیت کا برتاﺅ کیا گیا ، چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد لیگی رہنماﺅں اور کارکنوں پر اندراج مقدمہ کا فیصلہ کیا گیاہے ۔“
دوسری جانب یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ , مریم نوازشریف تصادم کے دوران نیب ک دفتر کے باہر سے چلی گئیں تھی تاہم کچھ دیر میں وہ ایک مرتبہ پھر سے واپس آئیں اور اس موقع پر انہوں نے گاڑی سے باہر نکل کر کارکنان سے گفتگو بھی کی ۔ مریم نوازشریف کچھ دیر رکنے کے بعد نیب آفس سے واپس چلی گئیں, اور رانا ثناءاللہ سے نیب میں پیشی منسوخی ; کے تحریری آرڈر حاصل کرن کا کہہ دیا ۔
تصادم کے دوران پولیس نے, دودرجن سے زائد ن لیگی کارکنان کو حراست میں بھی لے لیاہے ۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.