وزیر مملکت برائے ماحولیات زرتاج گل وزیر کا کہنا ہے کہ, پٹواریوں کو پتا ہونا چاہیے کہ ان کے والد محترم کی برسی یا یوم پیدائش کب ہے۔
ایک نیوز ویب سائٹ کو اپنے انٹرویو میں زرتاج گل وزیر نے کہا کہ, ضیاء الحق کی گود میں بیٹھ کر یہ پارٹی اور نواز شریف بنے ہیں۔ ابھی بھی شہباز شریف کہتے ہیں کہ, وہ شیروانی پہن کر آئے تھے، مجھ سے تو وعدہ کیا گیا تھا کہ, آپ وزیر اعظم ہوں گے۔
زرتاج گل نے کہا کہ جو ان چور دروازوں سے آتے، ان پٹواریوں کو پتا ہونا چاہیے کہ ان کے روحانی والد کی برسی یا یوم پیدائش کب ہے۔
خیال رہے کہ زرتاج گل وزیر نے سابق صدر ضیاء الحق; کی 32 ویں برسی پر ایک ٹی وی مباحثے کے دوران اس کو یوم پیدائش قرار دیا تھا , جس پر اینکر پرسن ندیم ملک نے ان کے آگے ہاتھ جوڑ دیے تھے۔
مزید برآں اپنے بارش والے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے زرتاج گل وزیر نے کہا کہ بارش والی بات پر میں نے کہا تھا کہ بیٹیاں اور بارش رحمت ہوتی ہیں ، انہیں زحمت انسان اپنی کم علمی سے بناتا ہے۔ تو یہ حقیقت ہے کہ , اگر آپ نے 40 سال تک ڈیم نہیں بنائے تو بارش بھی آپ کیلئے زحمت بنے گی۔ اس حوالے سے; انہیں اپنے لیڈرز سے پتا کرلینا چاہیے جو کہتے ہیں کہ جب بارش آتا ہے تو پانی آتا ہے , اور جب زیادہ بارش آتا ہے تو زیادہ پانی آتا ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.