فیصل آبادکے شہریوں کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی،اہم ترین سہولت کا آغاز ہو گیا.............................

لاہور اور گوجرانوالہ کے بعد فیصل آباد میں بھی ٹریفک ; چالان کی آن لائن ادائیگی کی سہولت کا آغاز ہو گیا، شہری موبائل، اے ٹی ایم و دیگر جدید ذرائع سے ٹریفک چالان ادا کر سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آبادکے شہریوں کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے اور شہر فیصل آباد میں لاہور اور گوجرانوالہ کے بعد ٹریفک چالان کی آن لائن ادائیگی کی سہولت کا آغاز ہو گیا ہے، شہری موبائل، اے ٹی ایم و دیگر جدید ذرائع سے ٹریفک چالان ادا کر سکیں گے ،چالان فوری ادا کرنے سے موقع پر ٹریفک وارڈن سے کاغذات واپس لیے جا سکیں گے ۔ پنجاب آئی ٹی بورڈ کی وضع کردہ ای پے پنجاب ایپ پر شہری چالان ادائیگی کی تفصیل دیکھ سکیں گے ۔ چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور کا کہنا ہے کہ, اس سہولت کا اجرا جلد راولپنڈی; اور ملتان میں بھی کر دیا جائے گا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.