بھارتی کرکٹ بورڈ کا دوہرا معیار آئی پی ایل میں بھی سامنے آ گیا، آسٹریلوی اور انگلش کھلاڑیوں کو کیا رعایت دیدی گئی؟ انتہائی حیران کن خبر آ گئی,,,,..........
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کا دوہرا معیار انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں بھی سامنے آ گیا ہے , جس نے آسٹریلوی اور انگلش کرکٹرز کی دبئی آمد اور لیگ میں شرکت یقینی بنانے کیلئے; 6 روزہ قرنطینہ اور 3 کورونا ٹیسٹ منفی ہونے کی شرط ختم کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل فرنچائز رائل چیلنجر بنگلور کے چیئرمین سنجیو چاولہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ, آئی پی ایل کیلئے ان دونوں ممالک کے کرکٹرز کو قرنطینہ کی چھوٹ دی گئی ہے, جبکہ اس کا جواز یہ بتایا گیا ہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز 16 ستمبر کو ختم ہو گی ، اسی دوران تمام کرکٹرز بائیو سکیور ببل میں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ وہاں سے انہیں سیدھا چارٹر فلائٹ کے ذریعے دبئی لایاجائے گا، اس لئے وہ قرنطینہ پریڈ سے ; گزرے بغیر ہی ساتھی کرکٹرز کو جوائن کرسکیں گے۔ یاد رہے کہ, لیگ کا حصہ بننے والے دوسرے تمام کرکٹرز کیلئے; دبئی آمد پر 6 روزہ قرنطینہ اختیار کرنے کے ., ساتھ کورونا وائرس کے; تین ٹیسٹ آنا بھی ضروری ہیں۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.