دنیا میں اپنی پہچان بنانے کے خواہشمندوں کو گوگل نے بڑی خوشخبری سنادی، مشہور شخصیات والی سہولت دے دی.............
آپ گوگل پر کسی معروف شخصیت، کمپنی یا کاروبار کو تلاش کرتے ہیں تو ایک کونے میں باکس کی صورت اس شخصیت، کمپنی یا کاروبار کی تمام معلومات نمودار ہو جاتی ہیں۔ اب گوگل نے یہ فیچر عام لوگوں کے لیے بھی متعارف کروا دیا ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس فیچر کا نام ’ایڈ می ٹو سرچ ‘ (Add Me To Search)رکھا گیا ہے جس کے ذریعے عام لوگ بھی رجسٹرڈ ہو سکتے ہیں , اور جب ان کا نام سرچ کیا جائے گا , تو ان کی مہیا کردہ معلومات بھی ایک کارڈ کی صورت میں گوگل پر دکھائی جائیں گی۔انٹرنیٹ صارفین گوگل کے اس فیچر پر رجسٹرڈ کرنے کے بعد اپنے ’سرچ کارڈز‘ سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان ’پیپل کارڈز‘ کے ذریعے گوگل نے صارفین کو کنٹرول دے دیا ہے کہ, وہ کس طرح گوگل سرچ ریزلٹ میں نظر آنا چاہتے ہیں۔ اس میں وہ اپنے پیشے، سوشل; میڈیا لنکس، فون نمبر، ای میل ایڈریس وغیرہ سب کچھ دے سکتے ہیں , جو ان کا نام سرچ کرنے پر لوگوں کو نظر آئیں گے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.