خودکشی کرنے والے بالی ووڈ کے نوجوان اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے والد کے کے سنگھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ , سوشانت سنگھ کا قانونی وارث صرف میں ہوں ، میری اجازت کے بغیر کسی وکیل، سی اے یا دیگر کو سوشانت کے معاملہ میں پیش ہونے کا حق نہیں ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سوشانت سنگھ کی موت کے معاملے میں سپریم کورٹ کی طرف سے سی بی ائی جانچ کا فیصلہ سنائے جانے کے ; بعد ان کے والد کے کے سنگھ نے سوشانت کی املاک پر دعوی کیا ہے، انہوں نے پریس بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ , وہ سوشانت کے قانونی وارث ہیں۔ کے کے سنگھ نےاپنے بیان میں کہا کہ, سوشانت جن وکیلوں، سی ایز اور پروفیشنلز کی خدمات حاصل کر رہے تھے، میں ان کا قانونی وارث ہونے ; کی حیثیت سے ان کی خدمات ختم کررہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میری اجازت کے بغیر کسی وکیل ، سی اے یا دیگر کو سوشانت کے ; معاملہ میں پیش ہونے کا حق نہیں ہوگا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.