"میں مرنا نہیں چاہتی لیکن یہ ثابت کرنے کیلئے خود کشی کر رہی ہوں" خاتون نے مرنے سے پہلے ایسا ویڈیو پیغام جاری کردیا کہ آنکھوں میں آنسو آجائیں...........
بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع غازی آباد میں ایک خاتون نے سسرالیوں کے مظالم سے تنگ آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
غازی آباد میں جمعرات کے روز ایک شادی شدہ خاتون نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا اور ساتھ ہی مرنے; سے پہلے ایک ویڈیو بھی ریکارڈ کی ۔ یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے خاتون کے ; شوہر اور سسر سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا۔
خاتون نے خود کشی سے پہلے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ مرنا نہیں چاہتی, لیکن اس کے پاس کوئی اور راستہ باقی نہیں بچا۔ اس کے شوہر اور سسرالی رشتے دار اسے تشدد کا نشانہ بناتے اور مار پیٹ کرتے ہیں۔
خاتون نے کہا کہ وہ مرنے سے پہلے یہ ویڈیو اس لیے ریکارڈ کر رہی ہیں کیونکہ جیتے جی انہیں انصاف نہیں ملا، اور وہ ثابت کرنا چاہتی ہیں کہ, وہ اپنی زندگی سے کتنی تنگ ہیں، اس لیے وہ چاہتی ہیں کہ انہیں; مرنے کے بعد ہی انصاف دے دیا جائے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.