پنجاب کے ضلع پاکپتن کی تحصیل عارفوالا , میں بھائی کو ناشتے میں چائے نہ دینے والی بہن اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔
پولیس کے مطابق عارفوالا کے نواحی گاؤں 40 ای بی میں 25 سالہ سمیرا ناشتے میں اپنے بھائی کو چائے دینا بھول گئی۔ اس معاملے پر بھائی; بہن میں تکرار ہوئی جس کے بعد طیش میں آکر بھائی نے کلہاڑی اٹھالی اور اس کے ., وار کرکے بہن کو قتل کرکے موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس نے مقتولہ کی لاش قانونی کارروائی کیلئے ; ہسپتال منتقل کردی ہے, جبکہ مفرور ملزم کی تلاش جاری ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.