Skip to main content

عالمی بینک میں ڈائریکٹر کی تعیناتی کیلئے سمری سرکولیٹ کیے بغیر 4 نام وزیراعظم کو ارسال،عمران خان کے کس قریبی شخص کا نام سر فہرست ہے؟تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آ گیا.....

عالمی بینک میں ڈائریکٹر کی تعیناتی کیلئے سمری سرکولیٹ کیے بغیر 4 نام وزیراعظم کو ارسال،عمران خان کے کس قریبی شخص کا نام سر فہرست ہے؟تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آ گیا

عالمی بینک میں پاکستان کی جانب سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی کے لیے سمری سرکولیٹ کیے,  بغیر ہی وزیر اعظم عمران خان  کو  چار ناموں  کی فہرست بھجوادی گئی ہے  جبکہ,  عالمی بینک میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی ;   کے  لیے وزیراعظم کے;  پرنسپل سیکرٹری . اعظم خان کا نام سرفہرست ہے۔

 نجی ٹی وی کےمطابق حکومت کی جانب سےعالمی بینک میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کےعہدے کے لیے مختلف ناموں پر غور کیا گیا . جس کے بعد سمری مشہتر کیےبغیر وزیراعظم عمران خان کو 4نام بھجوا دیے گئے۔  ترجمان وزارت اقتصادی امور کا کہنا تھا کہ , ایگزیکٹو ڈائریکٹر ورلڈ بینک کی تعیناتی کے لیے سمری وزیراعظم کوبھجوائی جا چکی ہے،سمری میں تجویز کردہ نام ظاہر نہیں کیے جا سکتے۔   ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی کے لیے وزیراعظم کے;  پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کا نام سرفہرست ہے . جب کہ دیگر 3 امیدواروں میں سیکرٹری   خزانہ نوید کامران بلوچ  ، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اعجاز منیر اور ریٹائرڈ افسر طارق باجوہ کے نام شامل ہیں۔  طارق باجوہ سیکرٹری خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور گورنر سٹیٹ بینک رہ چکے ہیں اور معیار کے لحاظ سے سرفہرست ہیں , مگر سمری میں ان کا نام سب سے آخر میں رکھا گیا ہے۔

 عالمی بینک میں پاکستان کے نامزد ایگزیکٹو ڈائریکٹر اکتوبر میں ریٹائر ہو رہے ہیں،   پاکستان نے اکتوبر تک گریڈ 22 کے حاضر سروس یا ریٹائرڈ افسر کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر نامزد کرنا ہے۔  ایگزیکٹو ڈائریکٹر ورلڈ بینک کی تعیناتی کی سمری گریڈ 22 کے آفیشلز میں مشتہر کی جاتی ہے , تاہم ذرائع کا بتانا ہے کہ ,  اس حوالے سے کسی قسم کی  سمری سرکولیٹ ہی نہیں کی گئی۔ 

Comments

Popular posts from this blog

خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں، برہنہ کرکے نوجوان پر تشدد، سوشل میڈیا پر ہنگامہ ....

پشاور  (ڈیلی پاکستان آن لائن)  خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں۔پشاور میں پولیس اہلکاروں نے تھانے,  میں  برہنہ کرکے عامر تہکال نامی نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میٰں پولیس نے نوجوان کو برہنہ کرکے شدید تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ سوشل میڈٰیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح پولیس اہلکار اس نوجوان کو برہنہ کرکے   گھسیٹتے ہوئے لے جارہے ہیں ۔  بتایا جاتا ہے کہ اس نوجوا ن   نے پولیس اہلکاروں سے نازیبا گفتگو کی تھی.  جس پر اسے برہنہ کرکے تذلیل کا نشانہ;  بنایا گیا 𝐻𝒶𝓂𝓏𝒶 𝒦𝒽𝒶𝓃 @HamxaTweets Suspension Is Not @ KP_Police1 Take Serious Action We Will Not Accept This SHOWBAAZI # JusticeForAmir 2 10:33 AM - 24 جون، 2020 Twitter Ads info and privacy واقعے پر سوشل میڈیا صارفین نے انتہائی برہمی کااظہارکیا ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے مطالبہ کیا ہے ;, کہ واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو سخت سزا دی جائے۔ Reham Khan ✔ @RehamKhan...

اسٹیٹ بینک نے روزگاراسکیم میں تین ماہ کی توسیع کردی

اسٹیٹ بینک نے ملازمین کی مدد کے لیے روزگار اسکیم میں مزید تین ماہ کی توسیع کرتے ہوئے اس کا دائرہ کار بڑھا دیا۔ کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد اسیٹٹ بینک نے کاروباری اداروں اور گھرانوں کو معاشی امداد فراہم کرنے اور معاشی اثرات کا مقابلہ کرنے کی خاطر روزگار اور سرمایہ کاری کی معاونت کے لیے کئی ری فنانس اسکیمیں متعارف کرائیں۔ روزگار اسکیم کے تحت کاروباری اداروں کو اجرتوں اور تنخواہوں کے اخراجات کے لیے رعایتی قرضے فراہم کیے جاتے ہیں بشرطیکہ وہ قرضے کی مدت کے دوران اپنے ملازمین کو برطرف نہ کرنے کا وعدہ کریں۔ اسٹیٹ بینک نے اس اسکیم میں مزید تین ماہ کی توسیع کردی ہے اور اب یہ ستمبر 2020ء تک کے لیے ہوگی۔ اب کاروباری ادارے اجرتوں اور تنخواہوں کے لیے زیادہ سے زیادہ چھ ماہ کی مدت کے لیے، جو اپریل 2020ء سے ستمبر 2020ء تک ہوگی، فنانسنگ حاصل کرسکیں گے۔ عملاً اس کا مطلب یہ ہے کہ کاروباری ادارے نہ صرف جولائی سے ستمبر 2020ء تک تین ماہ کی مدت کے لیے اجرتوں اور تنخواہوں کی فنڈنگ کی خاطر قرضے لے سکیں گے بلکہ اپریل تا جون 2020ء کے دوران ادا کی گئی اجرتوں اور تنخواہوں کی رقم واپس بھی لے سکیں...

اسلام آباد ہائیکورٹ کی خاتون جج کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن) ا  سلام آباد ہائیکورٹ  کی خاتون جج لبنیٰ سلیم پرویز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کے سیکرٹری کا گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے بھی اپنا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا  ۔   ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ہے , اور انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس  نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے سیکرٹریز اور چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ریڈر کورونا میں مبتلا ہیں  ۔       اسسٹنٹ رجسٹرار سول برانچ حاجی شاہد بھی   کورونا کا شکارہیں,  اور  عدالت عالیہ کے افسران سمیت 15 ملازمین کورونا وائرس ;میں مبتلا ہیں۔