بھارت کی ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں سب سے کامیاب کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے; ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دھونی نے سماجی رابطوں کی; ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا , اور کیرئیر کے دوران بھرپور سپورٹ فراہم کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا بھی کیا۔
مہندرا سنگھ دھونی نے 350 ون ڈے میچز میں بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے 10,733 رنز بنائے, جبکہ ان کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے 2007ءمیں ٹی 20 ورلڈکپ، 2011ءمیں آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ اور 2013ء میں آئی سی سی چیمپینز ٹرافی جیتی جبکہ آخری مرتبہ وہ آئی سی سی ; ورلڈکپ 2019ءکے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کیخلاف ان ایکشن نظر آئے, جس میں بھارت کا سامنا کرنا پڑا، انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں ریٹائرمنٹ کا اعلان 2014ءمیں ہی کر دیا تھا ۔
بھارتی ٹیم کے سابق کھلاڑی سریش رائنا نے بھی ان کیساتھ ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ انسٹاگرام پر ایک تصویر کیساتھ جاری اپنے پیغام میں رائنا نے لکھا ”آپ کیساتھ کھیلنا بہت ہی زبردست رہا، میں نے پورے وقار کیساتھ اور دل کی گہرائیوں سے اس سفر میں آپ کے ہمراہ چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بہت شکریہ بھارت، جے ہند!“
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.