راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں
سعودی وزارت دفاع میں انھیں گارڈ آف آنر دیا گیا
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کمانڈر جوائنٹ فورسز سعودی عرب فہد بن ترکی آل سعود اور چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حامد آل رویلے سے ملاقات ہوئی۔
پاکستان اور سعودی عرب کی عسکری قیادت کے درمیان ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعلقات اور مشترکہ مشقوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.