خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں 5 سالہ بچی. کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افسر نجم الحسنین کے مطابق نوشہرہ کے علاقے حمزہ رشکہ کی رہائشی 5 سالہ بچی, لاش گھر سے تھوڑے فاصلے پر قائم مرغیوں کے ویران فارم سے ملی۔
انہوں نے بتایا کہ بچی گزشتہ روز سے گھر سے لاپتہ تھی ,. جسے زیادتی کے بعد قتل کیاگیا۔ڈی پی او کاکہناہے کہ , فارم سے شواہد اکھٹے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے اور بچی کا پوسٹ مارٹم کے ایم یو پشاور سے کرایا گیا , جب کہ واقعے کی تفتیش کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ڈی پی او; کے مطابق بچی کے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے فارنزک لیبارٹری روانہ کردیے ہیں ; جب کہ نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل اور چائلڈ پروٹیکشن;; ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.