شوگر انکوائری کمیشن، وفاقی حکومت نے ایسا کام کردیا کہ شوگر مافیا کی دوڑیں لگ جائیں گی.................
وفاق نےشوگر انکوائری کمیشن کو کالعدم قرار دینے ;کاسندھ ہائی کورٹ کافیصلہ عدالت عظمیٰ میں چیلنج کردیا ہے ۔
نجی ٹی وی کےمطابق وفاق کی جانب سےسپریم کورٹ میں دائراپیل میں; , استدعاکی گئی ہےکہ سندھ ہائیکورٹ کا17اگست کافیصلہ معطل کیا جائے ۔ وفاقی حکومت نے اپیل اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید کے توسط سے دائر کی ہے۔سندھ کے بیس سے زائد شوگر ملز مالکان; نے شوگر انکوائری کمیشن کی تشکیل اور رپورٹ کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ سندھ ہائی کورٹ نے 17 اگست کو شوگر; انکوائری کمیشن اور رپورٹ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے; نئی آزادانہ تحقیقات کا حکم دیا تھا۔
واضح رہے کہ سندھ کے 20 سے زائد شوگر ملز مالکان نے شوگر انکوائری کمیشن کی تشکیل اور رپورٹ کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا , جس پر سندھ ہائی کورٹ نے شوگر انکوائری کمیشن اور رپورٹ کو کالعدم قرار دیتے ہوئےنیب ، ایف آئی اے، ایف بی آر اور دیگر اداروں کو چینی کی قلت سے متعلق دوبارہ آزادانہ تحقیقات کا حکم دیا تھا جس پر وفاق کی جانب سے اس فیصلے کو سپریم کورٹ ; میں چیلنج کردیا گیا ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.