"اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے پر عمران خان کا شکریہ، ہم پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں" فلسطین نے پیغام جاری کردیا.........
اسرائیل کو قانونی ریاست تسلیم نہ کرنے پر فلسطین کی جانب سے پاکستان کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں قائم فلسطینی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کی ریاست اسرائیل کے حوالے سے واضح پیغام دینے; پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتی ہے, اور اس بات پر اطمینان کا اظہار کرتی ہے کہ , پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
بیان میں اسرائیل کے فلسطین پر مظالم کی مذمت کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا گیا اور کہا گیا کہ " فلسطینی پاکستان کو اپنا دوسرا گھر اور, ان پاکستانیوں کو اپنا عزیز ترین بھائی سمجھتے ہیں ; جنہوں نے ہمیشہ ہر فورم پر مسئلہ فلسطین کیلئے آواز اٹھائی۔"
خیال رہے کہ منگل کے روز وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹی وی انٹرویو کے دوران اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ "اسرائیل کے بارے میں ہمارا موقف واضح ہے ۔ قائداعظم نے کہا تھا کہ , جب تک فلسطینیوں کو اُنکے بنیادی حقوق اور علیحدہ ریاست نہیں ملتی، تب تک;; پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا۔"
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.