بھائیوں میں جھگڑا، ایک نے دوسرے کو قتل کردیا اور پھر ایسا کام کردیا کہ پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا.......
بھارتی ریاست اتر پردیش میں 2 سگے بھائیوں کی لاشیں ملنے پر علاقے میں کہرام برپا ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق الہ آباد میں ایک بھائی کی لاش ریلوے ٹریک سے جبکہ دوسرے کی لاش قریبی کھیتوں سے ملی , جس کی وجہ سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ 2 بھائیوں کی لاشیں ملنے پر پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
اہلخانہ کے مطابق مقتولین میں ایک بھائی نشے کا عادی تھا ، دونوں بھائیوں میں نشے کی حالت میں کسی بات پر جھگڑا ہوا جس کے بعد ایک بھائی نے; دوسرے کو پتھروں کے وار کرکے قتل کردیا اور خود ریلوے; لائن پر جاکر خود کشی کرلی۔ پولیس بظاہر گھروالوں کے ; اس بیان سے مطمئن نظر نہیں آتی اور معاملے کی ہر پہلو سے تفتیش کر رہی ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.