سا بق وزیر اعظم نواز شریف کی لندن سے چہل قدمی کی تازہ تصویر سامنے آنے کے بعد ان کی صاحبزادی اور; مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بھی میدان میں آگئیں۔
مریم نواز نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اللّہ نے بہت کم لوگوں کو ایسی قسمت سے نوازا ہے کہ ان کے دکھ پر کروڑوں آنکھیں بھیگ جاتی ہیں , اور ان کی ایک جھلک، ایک مسکراہٹ سے کڑوڑوں چہرے کھل اٹھتے ہیں۔
انہوں نے اپنے والد میاں نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ , پاکستان کی ترقی اور اب سلامتی کے لیے پاکستان کے عوام کی امید آپ ہیں ۔ اللّہ آپ کو صحت عطا فرمائے اور جلد اپنے گھر; واپس لائے۔
خیال رہے کہ نواز شریف کی اپنے چھوٹے صاحبزادے حسن نواز کے ساتھ ایک تصویر سامنے آئی ہے جس میں وہ بارش کے موسم میں چہل قدمی کر رہے ہیں۔ اس تصویر کے سامنے آنے کے بعد کہا جارہا ہے کہ , نواز شریف کی کچھ روز میں سرجری ہونی ہے اور ڈاکٹرز نے انہیں سرجری سے; قبل روزانہ ایک گھنٹہ واک کرنے کی تاکید کی ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.