
وزیراعظم عمران خان سے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں کورونا وائرس کی صورتحال اور پولیو مہم سے متعلق بات چیت ہوئی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ, حکومت کی سمارٹ لاک ڈاو¿ن کی پالیسی انتہائی مو¿ثر رہی ہے،حکومتی اقدامات سے ; صحت اور معیشت کے شعبوں کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا ہے۔ انہوں نے پاکستان میں کورونا کیسز میں ہونے والی نمایاں کمی سے آگاہ کیااورکہا بل گیٹس فاونڈیشن کی کورونا وبا کے دوران تعاوَن سے پاکستان کو مدد ملی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ; پولیو کے لیے قائم انفرااسٹرکچر سے کورونا کا مو¿ثر مقابلہ کیا، پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ بل گیٹس نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے مہم کا دوبارہ آغاز حوصلہ افزا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیو مہم کے دوران کورونا سے بچاو¿ کے لیے مناسب احتیاط اختیار کی جائے۔ بل گیٹس کا کہنا تھا کہ , پاکستان نے کورونا سے مقابلے کے دوران پسماندہ طبقات کی مو¿ثر دیکھ بھال کی۔ ان کا کہنا تھا کہ, کورونا وبا سے مقابلے میں پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.