اسلام آباد; (31 مئی 2020) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 6 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد پٹرول 81 روپے 58 پیسے سے کم ہو کر 74 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 37 پیسے کمی کی گئی ہے۔ مٹی کا تیل 47 روپے 44 سے کم ہو کر 35 روپے 56 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔ جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 47 روپے 51 پیسے سے کم ہو کر 38 روپے 14 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 پیسے اضافہ ہوا ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 80 روپے 10 پیسے بڑھ کر 80 روپے 15 پیسے ہوگئی ہے۔ نئی قیمتوں پر عملدرآمد کا اطلاق آج رات 12 بجےسے ہوگا۔
This is my news website where i can give you daily updates on news all over the world.I will also share different tings on it.