اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہندوتواکے خمیرسے جنم لینے والی مودی سرکارکی توسیع پسندانہ پالیسیاں بھارت کے ہمسایوں کےلئے مسلسل خطرہ ہیں۔ وزیراعظم پاکستان نے ایک بار پھر بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی قبضہ جمانے کے لیے جو کچھ کر رہا ہے وہ چوتھے جنیواکنونشن کے تحت ایک جنگی جرم ہے”انہوںنے کہاکہ شہریت کے متنازع بھارتی قانون سے پاکستان کو جعلی کارروائی کا خطرہ ہے-
بھارت کے نیپال اور چین کے ساتھ سرحدی تنازع صورتحال کی سنگینی کو مزید ہوا دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر پر دعویٰ کے بعد یہ سب! میں ہمیشہ سے کہتا آیا ہوں کہ سفاک مودی سرکار بھارتی اقلیتوں جنہیں اس نے کمتر شہریوں کا درجہ دے رکھا ہے،کےلئے ہی خطرناک نہیں بلکہ علاقائی امن کو بھی اس سے نہایت خطرہ ہے۔
عمران خان نے کہا کہ نازیوں کی لیبینز ورم (لیونگ سپیس) کی طرح ہندوتوا کے خمیر سے جنم لینے والی مودی سرکار کی توسیع پسندانہ پالیسیاں بھارت کے ہمسایوں کیلئے مسلسل خطرہ ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان میں فالس فلیگ آپریشن کا خطرہ ہے۔ بھارت کا پاکستان، چین اور نیپال کے ساتھ سرحدی تنازعہ ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کو شہریت کے متنازعہ قانون کے باعث خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی تسلط جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے، مودی کی فاشسٹ حکومت خطے کے امن کے لیے بھی خطرہ ہے”نازیوں سے مماثلت رکھنے والی انتہا پسند مودی سرکار پڑوسیوں کے لیے خطرہ ہے۔خیال رہے کہ لداخ میں بھارت اور چین کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے- چینی حکام کا کہنا ہے کہ بھارت وادی گالوان کے قریب دفاع سے متعلق غیر قانونی تعمیرات کر رہا تھا تو اس دوران چینی فوج نے بھارتی فوج کے ایک دستے کو گرفتار بھی کیا جسے مذاکرات کے بعد رہا کیا گیا۔
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا، کواڈ کاپٹر ایل او سی کے رکھ چکری سیکٹر پر گرایا گیاپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا، بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر 650 میٹر پاکستانی حدود میں داخل ہوگیا تھا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل بابر افتخار نے جاسوس کواڈ کاپٹر گرانے کی تصدیق کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی جاسوس کواڈکاپٹر پاکستانی حدودمیں 650 میٹر اندرداخل ہوگیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی جاسوس کواڈکاپٹر ایل اوسی کے رکھ چکری سیکٹر پرگرایاگیا ان کامزید کہنا تھا کہ بھارت سیفران دہشت گردی کو بڑھاوا دے رہا ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.