صحافی کی جانب سے انگلش نہ بول پانے کے سوال پر بابر اعظم نے دبنگ جواب دے دیا ،سن کر آپ بھی نوجوان کپتان کو داد دیں گے ........
لاہور (ڈیلی پاکستا آن لائن ) پی سی بی نے ویڈیو لنک پر بابر اعظم کی میڈیا سے گفتگو کرائی تو اس دوران ان سے انگلش زبان نہ بول پانے کے حوالے سے سوال ہوا تو, بابر اعظم نے فوری طورپر اپنے مخصوص انداز میں کہا کہ میں کرکٹ کھیلتا ہوں ، میں گورا یا کچھ ایسی چیز نہیں ہوں ، کہ میں انگریزی بولوں ۔ بابر اعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ ساتھ ساتھ سب چیزیں چل رہی ہیں ، وقت کے ساتھ آپ چیزیں سیکھتے ہیں ، آہستہ آہستہ سیکھتے ہیں ، ایک دم تو چیزیں نہیں آجاتیں ، جس ; طرح دوسری چیزیں مجھے آرہی ہیں یہ چیزیں بھی مجھے آجائیں گی۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.