"مریم کے بارے میں ایک ٹویٹ سے کئی لوگوں کو مرچیں لگ گئیں، ایک وقت آئے گا جب ۔۔۔ " حنا پرویز بٹ ایک بار پھر میدان میں آگئیں .............
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی ایم پی اے حنا پرویز بٹ مریم نواز کو ارطغرل سے تشبیہہ دینے پر ہونے والی تنقید کے بعد ایک بار پھر میدان میں آگئیں۔
حنا پرویز بٹ نے اپنے ٹویٹ میں کہا " میں نے مریم بی بی کے بارے میں ایک ٹویٹ کیا کر دی کچھ لوگوں کو جیسے مرچیں . میں ان لوگوں کی تکلیف سمجھ سکتی ہوں ۔ انشا اللہ ایک وقت آئے گا . جب مریم نواز وزیراعظم بنیں گی تو ان لوگوں کی تکالیف میں مزید اضافہ ہوگا ۔۔ مریم نواز ہمارا فخر ہیں "
خیال رہے کہ اس سے قبل حنا پرویز بٹ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا , کہ وہ ان دنوں ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل دیکھ رہی ہیں۔ انہیں یہ ڈرامہ دیکھ کر احساس ہوا کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور ارطغرل میں ایک جیسی قائدانہ صلاحیتیں ہیں۔
حنا پرویز بٹ کے مطابق مریم نواز کا خدا کی ذات پر مضبوط بھروسہ ہے ، ان میںکبھی ہمت نہ ہارنے کا حوصلہ ہے۔ اگرچہ سب لوگ مخالف ہوجائیں, لیکن پھر بھی وہ ہمیشہ اپنے اصولوں کے ساتھ کھڑی رہتی ہیں۔ لیگی ایم پی اے نے مریم نواز کی ایک اور خوبی گنواتے ہوئے کہا کہ , مریم صحیح اور غلط ;; میں فرق کرنا خوب جانتی ہیں
میں نے مریم بی بی کے بارے میں ایک ٹویٹ کیا کر دی کچھ لوگوں کو جیسے مرچیں لگ گئیں۔میں ان لوگوں کی تکلیف سمجھ سکتی ہوں۔انشا اللہ ایک وقت آئے گا جب مریم نواز وزیراعظم بنیں گی تو ان لوگوں کی تکالیف میں مزید اضافہ ہوگا۔۔مریم نواز ہمارا فخر ہیں
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.