ارطغرل ڈرامے نے کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے، 24 ویں قسط کو یوٹیوب پر 18 منٹ میں کتنے لوگوں نے دیکھا؟ جواب آپ کے اندازوں سے کہیں زیادہ ..........
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پر چلنے والا ترک ڈرامہ ارطغرل کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑتا چلا جارہا ہے ۔ یہ ڈرامہ نہ صرف ریٹنگ میں ٹاپ پر ہے بلکہ یوٹیوب پر بھی بے تحاشہ ویوز, حاصل کر رہا ہے
یوٹیوب پر پیر کے روز ارطغرل ڈرامے کی 24 ویں قسط اپ لوڈ کی گئی جو صرف 18 منٹ میں ہی 77 ہزار لوگوں نے دیکھی .. یعنی پہلے 18 منٹ میں ہی 77 ہزار لوگ ایسے تھے جو اس قسط ;کو دیکھ رہے تھے۔
3 منٹ بعد جب ہم نے اسی قسط کا دوبارہ جائزہ لیا , تو اس کے ویوز بڑھ کر 84 ہزار ہوچکے تھے۔
یوٹیوب پر اپ لوڈ ہونے کے 2 گھنٹے بعد ارطغرل کی 24 ویں قسط2 لاکھ 85 ہزار بار دیکھی جاچکی تھی۔
یوٹیوب پر ٹی آر ٹی ارطغرل بائی پی ٹی وی کے نام سے 18 اپریل کو چینل بنایا گیا تھا جس کے 18 مئی کو یعنی ایک مہینے کے اندر 29 لاکھ 70 ہزار, سے زائد سبسکرائبر ہوچکے ہیں۔
ارطغرل چینل کو ایک مہینے میں 20 کروڑ 73 لاکھ ویوز حاصل ہوچکے ہیں جو کامیابی میں اپنی مثال آپ ہے۔
یوٹیوب پر ارطغرل کی ہر قسط کے ویوز ملینز میں ہوتے ہیں۔ اس ڈرامے کی پہلی قسط کو سب سے زیادہ بار دیکھا گیا ہے، یہ قسط اب ; تک تقریباً 3 کروڑ بار دیکھی جاچکی ہے ۔ ارطغرل کی باقی قسطوں کے ویوز بھی کروڑوں میں ہیں۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.